اومان ایئر کو فیصل آباد سے براہ راست پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کیلئے یہاں اپنا دفتر قائم کرنا چاہیے،قائم مقام صدر فیصل آباد چیمبر
منگل 16 اکتوبر 2018 00:03
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کو ٹیکسٹائل کی برآمدات کے سلسلہ میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔
یہاں سے بڑی تعداد میں برآمد کنندگان متواتر دوسرے ملکوں کے دورے کرتے ہیں جبکہ اس طرح دوسرے ملکوں کے خریدار بھی اکثر و بیشتر فیصل آباد آتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی آئی اے کے علاوہ کئی دوسری غیر ملکی فضائی کمپنیاں بھی یہاں سے براہ راست پروازیں چلا رہی ہیں اور توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں فیصل آباد کی ترقی اور یہاں سے برآمدات میں اضافہ کے ساتھ ہی یہاں سے اس وقت سالانہ سفر کرنے والے 5 لاکھ مسافروں کی تعداد بڑھ کر 8 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موٹر وے ایم تھری کے بعد ایم فور اور لاہور ، کراچی موٹروے کی تعمیر سے اردگرد سے بھی لوگوں کی بڑی تعداد لاہور یا اسلام آباد جانے کی بجائے فیصل آباد سے سفر کرنے کو ترجیح دے گی ۔ اس لئے اومان ائیر کو فوری طور پر فیصل آباد سے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کرنا ہو گی۔ اس سے قبل اومان ائیر کے اسسٹنٹ سیلز مینجر محمد ادریس نے بتایا کہ انہوں نے فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو آٹھ فیصد تک ڈسکائونٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت لاہور سے مسقط کیلئے دس پروازوں کے علاوہ لاہور سے لندن کیلئے دو پروازیں بھی کامیابی سے چلائی جا رہی ہیں۔ مزید برآں فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو 30 کلو سامان کے علاوہ 10سے 15 کلو تک اضافی سامان لانے یا لے جانے کی بھی اجازت ہو گی جبکہ یہ سہولت ابتدائی طور پر ایک سال کیلئے ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس طرح اومان ائیر فیصل آباد چیمبر کے ممبروں کو دوسرے ملکوں میں چھٹیاں منانے کیلئے خصوصی پیکج بھی دے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چونکہ اومان ائیر کے دفاتر ملک بھر میں نہیں اس لئے ٹکٹوں کے حصول کیلئے بین الاقوامی ادارے’’ گری‘‘ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر رانا سکندر اعظم کے علاوہ ایگزیکٹو ممبر حبیب الرحمن گل اور غضنفر اعوان بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.