این اے 60 میں تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست خطرے میں

این اے 60 سے ہارنے والے لیگی امیدوار سجاد خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی

منگل 16 اکتوبر 2018 00:03

این اے 60 میں تحریک انصاف کی جیتی ہوئی نشست خطرے میں
شیخ راشد شفیق کی فتح بھی خطرے میں پڑ گئی،لیگی امیدوار سجاد خان نے دوبارہ گنتی کی درخواست دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں قومی اسمبلی کی 11 نشستوں میں مسلم لیگ ن 4، تحریک انصاف4، مسلم لیگ ق 2، متحدہ مجلس عمل ایک جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔قومی اسمبلی کی نشستوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوارشاہد خاقان عباسی لاہور سے این اے 124، خواجہ سعد رفیق این اے 131، اٹک سے ملک سہیل این اے 56، فیصل آباد سے علی گوہر بلوچ این اے 103سے کامیاب ہوئے ہیں۔

اسی طرح گجرات این اے 69سے ق لیگ کے چودھری مونس الٰہی، این اے 65 چکوال سے چودھری سالک حسین کامیاب ہوئے۔ جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار علی نواز این اے 53اسلام آباد، ٹیکسلا سے این اے 63 میں منصور حیات اور کراچی میں این اے 243سے عالم گیر خان نے بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی نے کامیابی سمیٹی۔

این اے 60راولپنڈی سے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شیخ جیت گئے ہیں۔تاہم اس نشست پر جیت کا مارجن بہت کم رہا۔جس لے بعد مسلم لیگ ن کے ہارنے وا؛ے امیدوار نے نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔ن لیگ کےامیدوارسجادخان نےآراوکودوبارہ گنتی کی درخواست دےدی۔

لیگی امیدوار نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ
ووٹوں کی دوبارہ گنتی تک این اے60کاسرکاری نتیجہ روکاجائے۔غیرحتمی اورغیرسرکاری نتیجےکےمطابق پی ٹی آئی کےشیخ راشدشفیق کامیاب ہوئےتھے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں بھی تحریک انصاف نے جن نشستوں پر کم مارجن سے فتح حاصل کی تھی ،دوبارہ گنتی میں وہ نشستیں تحریک انصاف کو گنوانی بھی پڑی تھیں جن میں سے خواجہ آصف کی نشست نمایاں تھی۔