Live Updates

دو ماہ میں چالیس سالوں کے مسائل ختم نہیں ہو سکتے ،

عمران خان کو تھوڑا وقت دیا جائے ‘عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی عمران خان نے اپنی بائیس سالہ جدوجہد میںصرف عوام کی ترجمانی کی اسی وجہ سے عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا

منگل 16 اکتوبر 2018 12:52

دو ماہ میں چالیس سالوں کے مسائل ختم نہیں ہو سکتے ،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) معروف گلوکارعطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ ملک کو اصل ٹریک پر لانے کیلئے ابھی مزید وقت درکار ہے ،دو ماہ میں چالیس سالوں کے مسائل ختم نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی غریبوں کی جماعت ہے جو مساوات پر یقین رکھتی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے جو پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کی بات کی ہے وہ ان بے گھر لوگوں کیلئے ہے جن کو ستر سالوں سے اپنی چھت میسر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسا بندہ نہیں جو عمران خان کی ایمانداری اور اس کی ذات پر انگلی اٹھا سکے۔ عمران خان نے اپنی بائیس سالہ جدوجہد میںصرف عوام کی ترجمانی کی اور اسی وجہ سے پاکستان کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو بھرپور مینڈیٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی نے مزید کہا کہ عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا میں مقبول لیڈر تصور کئے جاتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آئندہ دو تین سالوں میں وہ پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے اور پورے ملک میں کرپشن ، بدعنوانی ، دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ کرنے کے ساتھ پاکستان کو سر سبز ملک بنانے میں کامیا ب ہوجائیں گے کیونکہ ایک عام آدمی بھی عمران خان کی آواز کے ساتھ لبیک کہتا ہے اور یہی کسی لیڈر کی سب سے بڑی مقبولیت کا راز ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات