کاشتکار آبپاش علاقوں میں گندم کی کاشت 20 نومبر تک مکمل کرلیں اور شرح بیج 50 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں،محکمہ زراعت
لله
منگل 16 اکتوبر 2018 13:25
(جاری ہے)
کاشتکار 21 نومبر سے 15 دسمبر تک گند م کی کاشت کیلئے شرح بیج 60 کلوگرام فی ایکڑ رکھیں جبکہ بیج کے اُگائو کی شرح 85 فیصد ہونی چاہئیے اور اُگائو کی شرح کم ہونے کی صور ت میں شرح بیج میں اضافہ کرلیں ۔
ترجمان کے مطابق کاشتکار آبپاش علاقوں میں گندم کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے منظور شدہ اقسام این اے آرسی2011 ، گلیکسی2013،لاثانی2008،آری 2011 ،پنجاب 2011،فیصل آباد2008،ملت2011 ،آس 2011 اور سحر2006 کاشت کریں ۔کاشتکار فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بیج کو زہر لگائیں اوراس کیلئے گھومنے والا ڈرم یا پلاسٹک کی بُوری استعمال کریں ۔ ترجمان نے بتایا کہ زرخیز زمین کیلئے گندم کی کاشت کے وقت ایک بُوری ڈی اے پی ، آدھی بُوری یوریا اور ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ جبکہ کمزور زمین میں کاشت کے وقت2 بُوری ڈی اے پی ، آدھی بُوری یُوریا اور ایک بُوری پوٹاشیم سلفیٹ فی ایکڑ استعمال کریں ۔ کمزور اور اوسط زرخیز زمین میں پہلے پانی کے ساتھ ایک بُوری یُوریا یا پُونے دو بُوری امونیم نائٹریٹ جبکہ زرخیز زمین میں آدھی بُوری یوریا یا ایک بُوری امونیم نائٹریٹ فی ایکڑ ڈالیں ۔ ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ ریتلی زمینوں میں پہلا پانی لگانے کے بعد نائٹروجنی کھاد کا استعمال تروتر میں کریں ۔ نائٹروجن اور فاسفورسی کھادوں کے صحیح تناسب سے گندم کی پیداوار میں 10 من فی ایکڑ تک اضافہ ممکن ہے ۔مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.