بھارت میں 21فیصد بچوں کا وزن تشویشناک حد تک کم

بھارت کے مقابلے میں دنیا میں سب سے لاغر بچے جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں پائے جاتے ہیں ،ْرپورٹ

منگل 16 اکتوبر 2018 16:16

بھارت میں 21فیصد بچوں کا وزن تشویشناک حد تک کم
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارت میں 21 فیصد بچے کم وزنی کا شکار ہیں ،ْ اپنے قد کی مناسبت سے ان بچوں کا وزن انتہائی کم ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے مقابلے میں دنیا میں سب سے لاغر بچے جنگ زدہ جنوبی سوڈان میں پائے جاتے ہیں ۔یہ بات بھوک کے امسالہ عالمی اشاریے میں سامنے آئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملک میں 5سال سے کم عمر بچوں میں ہر 5 میں سے ایک بچہ لاغر ہے یعنی اپنے قد کے حساب سے اٴْن کا وزن تشویشناک حد تک کم ہے ،ْ یہ بات بچوں میں انتہائی غذائی قلت کی عکاس ہے۔

گلوبل ہنگر انڈیکس 2018 میں 119 ملکوں میں سے بھارت کیا درجہ 103 ہے جہاں انسانوں میں بھوک کی حد کو سنگین قرار دیا گیا ہے، پچھلے سال کے مقابلے میں بھارت کی درجہ بندی میں تین درجوں کی کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بھوک کی حد کا تعین کرنے کیلئے 4 اہم اشاریوں کو ملحوظ رکھا جاتا ہے ،ْ ناکافی غذا ، قد کے مقابلے میں وزن ، عمر کے مقابلے میں کم قد کا ہونا اور پانچ سال سے کم عمر بچوں میں شرح اموات۔

متعلقہ عنوان :