ْہیوی بیگز کی وجہ سے معصوم بچوں کی صحت خراب ہو ہی ہے کسی کو پرواہ نہیں ،ْ پشاور ہائی کورٹ

منگل 16 اکتوبر 2018 16:42

ْہیوی بیگز کی وجہ سے معصوم بچوں کی صحت خراب ہو ہی ہے کسی کو پرواہ نہیں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے بھاری بیگز سے متعلق سماعت میں ریمارکس دیئے ہیں کہ ہیوی بیگز کی وجہ سے معصوم بچوں کی صحت خراب ہو ہی ہے کسی کو پرواہ نہیں۔پشاور ہائی کورٹ میں بچوں کے بھاری بیگز کے خلاف دائر درخواست پرسماعت جسٹس قیصر رشید اور جسٹس قلندر علی خان نے کی۔سیکرٹری ہائیرایجوکیشن سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ایم ڈی ریگولیٹری اتھارٹی عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل کے پیش نہ ہونے پر جسٹس قیصر رشید کا اظہار برہمی کیا اوراستفسار کیا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے پرنسپل کیوں نہیں آئے ،ْپرائیویٹ سکولوں کے پرنسپل ابھی عدالت میں پیش ہوں۔انہوںنے استفسار کیا کہ یونیورسٹی کا نمائندہ کیو ں پیش نہیں ہوا ان کو بھی بلائیں اور جو پیش نہیں ہوا ان کے خلاف سخت آرڈر جاری کریں گے ،ڈیکوریٹڈ سکول بنا کے بچوں کو ایک من کتابیں تھما دیتے ہیں ،ْیہ اہم ایشو ہے یہ معصوم بچوں کی صحت کا مسئلہ ہے ،ْہیوی بیگز کی وجہ سے معصوم بچوں کی صحت خراب ہو ہی ہے کسی کو پرواہ نہیں ،ْعدالت نے کیس کی سماعت اگلی پیشی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :