بھارت ،ْ اتراکھنڈ میں ایک شوہر سے علیحدگی اور دوسرے کی بیوفائی کے بعد خاتون نے خود کشی کر لی

پولیس جائے وقوعہ سے لاش قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی

منگل 16 اکتوبر 2018 18:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ایک شوہر سے علیحدگی اور دوسرے کی بیوفائی کے بعد خاتون نے خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر کھنڈ کی رہائشی 35 سالہ بینا بشٹ نے 5 سال قبل شوہر سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے دوست کے ساتھ شادی کر لی تاہم شادی کے ایک سال بعد ہی دوست نے بھی اسے چھوڑدیا۔ دونوں شادیوں میں ناکامی اور مالی مشکلات سے تنگ آکر بینا نے زہر کھاکر خود کشی کرلی۔ پولیس جائے وقوعہ سے لاش قبضے میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :