Live Updates

وزیراعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ،ْ

اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ،ْوزیر اعظم اگر میڈیا نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتا۔ ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے ،ْملاقات کے دور ان عمران خان کی بات چیت

منگل 16 اکتوبر 2018 20:28

وزیراعظم سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد کی ملاقات ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور اپنے اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے ،ْاگر میڈیا نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتا۔

ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان سے آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ملاقات میں وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین ،ْمعاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی ،ْسینیٹر فیصل جاوید، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل بھی موجودتھے ۔ اے پی این ایس وفد کی جانب سے وزیرِ اعظم کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دور ان وفد نے وزیر اعظم کو اخباری صنعت کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سابقہ ادوار کے جمع شدہ میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ اخباری صنعت کی مشکلات حل کی جا سکیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ جمہوریت کے فروغ، گڈ گورننس، شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے اور عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے اور اس ضمن میں حکومت کی جانب سے میڈیا کو مکمل سپورٹ فراہم کی جائیگی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ تحریک انصاف کے نظریے کو عوام تک پہنچانے اور اس کو کامیاب کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا ہے وزیر اعظم نے کہا کہ اگر میڈیا نہ ہوتا تو میں آج یہاں نہ ہوتا۔ ہم میڈیا کو مکمل سپورٹ کریں گے
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات