Live Updates

حلقہ این ای60، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کے نتائج کا اعلان

تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق 400ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے

منگل 16 اکتوبر 2018 21:05

حلقہ این ای60، سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کے نتائج کا اعلان
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) ضلعی الیکشن کمشنروقومی اسمبلی کے حلقہ این ای60کے ریٹرننگ افسر نے 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کے ووٹوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے اعلان کردہ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق 400ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے اس طرح ضمنی الیکشن میں راشد شفیق کے حاصل کردہ ووٹوں کی مجموعی تعداد44883جبکہ ان کے مدمقابل سجاد خان کے ووٹوں کی تعداد43890ہو گئی ہے ای ووٹنگ کے ذریعے بیرون ممالک میں مقیم مجموعی طور پر460پاکستانیوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جس میں راشد شفیق نی400ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان کو54ووٹ ملے ،آزاد امیدوار ڈاکٹر اظہر اسلم نے ووٹ حاصل کئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار مولانا زاہد عقیل اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والی لیگی امیدوار سجاد خان کی اہلیہ ڈاکٹر تہمینہ سجاد خان 1،1ووٹ حاصل کر سکے ای ووٹنگ میں پاکستان عوامی لیگ کے اصغر علی مبارک اور آزاد امیدوار آفتاب احمد قریشی ایک بھی ووٹ حاصل نہ کر سکے یاد رہے کہ 14اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات میں راشد شفیق نے 44483جبکہ ان کے مد مقابل مسلم لیگ ن کے امیدوار سجاد خان نی43836ووٹ حاصل کئے تھے اس طرح راشد شفیق کو پہلے 647ووٹ کی برتری حاصل تھی جو اب سمندر پار پاکستانیوں سے ملنے والے 993ووٹوں کے بعد یہ برتری 1753ہو گئی ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات