لاہور، یونیورسٹی آف ہیلتھ کے اینٹری ٹیسٹ میں غلطیاں موجود ہونے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی انتظامہ نے رپورٹ پیش کر دی

عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہے ،ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست پر سماعت کی

منگل 16 اکتوبر 2018 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں یونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنس کے اینٹری ٹیسٹ میں غلطیاں موجود ہونے کے خلاف درخواست پر یونیورسٹی انتظامہ نے رپورٹ پیش کردی ہے عدالت نے آئندہ سماعت وکلا کو بحث کے لیے طلب کر لیا ہیہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی کے اینٹری میں متعدد غلطیا ں موجود تھی جبکہ انٹری ٹیسٹ میں غلطیوں کی وجہ سے سینکڑوں طالب علم متاثر ہوئیدرخواستگزار وکیل نے نشان دہی کی کہ ٹیسٹ ریڈنگ کرنے والے لاکھوں میں تنخواہ لیتے ہیں پھر بھی ٹیسٹ میں غلطیاں موجود ہوتی ہیں دراخوست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت اینٹری ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے یا جن سوالات میں غلطیاں ہیں ان کے نمبر دیے جائے عدالت آئندہ سماعت پر فریقن کے وکلا بحث طلب کرتے کاروائی ملتوی کر دی ہے۔