القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی ،ْترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے ،ْپاکستان اور خطے میں دیرپا امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا بہت ضروری ہے ،ْ غیرمسلم کمیونٹیز سمیت پاکستان سب کا ہے اور پاک فوج قومی سالمیت کی حقیقی عکاس ہے ،ْکسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،ْڈی جی آئی ایس پی آر کا لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب

منگل 16 اکتوبر 2018 23:28

القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی ،ْترجمان ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہاہے کہ پاکستان کی خطے میں امن کیلئے بہت قربانیاں ہیں ،ْپاکستان اور خطے میں دیرپا امن کیلئے افغانستان میں امن ہونا بہت ضروری ہے ،ْ غیرمسلم کمیونٹیز سمیت پاکستان سب کا ہے اور پاک فوج قومی سالمیت کی حقیقی عکاس ہے ،ْکسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

منگل کو لندن کی وارک یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ دنیا میں القاعدہ کو کبھی بھی پاکستان کی مددکے بغیر شکست نہیں ہوسکتی تھی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دنیا کو پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے مشروط ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا افغانستان میں مکمل امن آنے تک رہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن سے دہشت گردوں کی کارروائیاں صفر ہوگئی ہیں، ملالہ یوسف زئی پر حملہ خواتین کی تعلیم کے مخالف دہشت گردوں نے کیا۔ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیے میں تعلیم کا معیار بڑھانا اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے چند برسوں میں متاثرہ قبائلی علاقوں کے 500 کے قریب نوجوانوں نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور اس کے پانچ گنا زیادہ بچوں کو آرمی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں اور کالجوں میں تعلیم کی سہولیات دی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرمسلم کمیونٹیز سمیت پاکستان سب کا ہے اور پاک فوج قومی سالمیت کی حقیقی عکاس ہے ۔انہوںنے کہاکہ چند لوگوں نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے مغربی دنیا میں چند واقعات کو منفی طور پر استعمال کیا تاہم منفی تصاویر دکھانے والے عناصر نے یہ نہیں بتایا کہ پاکستان میں 20 کروڑ لوگ بین المذاہب ہم آہنگی کے ساتھ رہتے ہیںنوجوانوں کی قوت پر بات کرتے ہوئے میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ پاکستانی نوجوان قابل، متحرک اور بڑی صلاحیتوں والا نوجوان ہے، 50 ہزار پاکستانی ڈاکٹر امریکا اور ددیگر ممالک میں میں کام کررہے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستانی نوجوان پڑھ لکھ کر واپس آئیں اور ملک کی خدمت کریں، ریاست کی بھی ذمہ داری کے کہ وہ نوجوانوں کو مستقبل کیلئے بہتر سہولیات فراہم کرے۔ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ پاکستانی حکومت فاٹا میں مقامی افراد کے ساتھ مل کر بہت ترقیاتی کام کررہی ہے اور حکومت فاٹا والوں کے مسائل سے اچھی طرح واقف ہے، کسی کو ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے یا قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔