بھارت ،ْہندو گرو رام پال اور 14 پیروکاروں کو عمر قید

پولیس نے رام پال اور 14 ساتھیوں پر 4 خواتین اور ایک بچے کو آشرم میں محصور کرنے کا الزام عائد کیا تھا

منگل 16 اکتوبر 2018 23:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارت کی ایک عدالت نے آشرم میں 4 خواتین اور ایک بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار ہندو گرو اور ان کے 14 پیروکاروں کو عمر قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر حصار کی عدالت نے ہندو گرو سانت رام پال پر جرمانہ بھی عائد کیا۔مذکورہ کیس کی سماعت کے وقت حکام نے ممکنہ اشتعال انگیزی کے خطریکے پیشِ نظر عدالت کے اطراف سخت سیکیورٹی نافذ کی تھی۔

(جاری ہے)

67 سالہ رام پال کو 2014 میں پولیس اور ان کے حامیوں کے درمیان دن بھر جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا جس میں 6 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔اس وقت سانت رام پال 2006 میں ایک قتل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے مطلوب تھے تاہم وہ عدالت کی جانب سے متعدد مرتبہ طلب کیے جانے پر پیش نہیں ہوئے تھے۔پولیس نے رام پال اور ان کے 14 ساتھیوں پر 4 خواتین اور ایک بچے کو آشرم میں محصور کرنے کا الزام عائد کیا تھا جہاں وہ خوارک اور ادویات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے تاہم عدالت کی جانب سے ایک اور خاتون کی ہلاکت میں ملوث ہونے پر (آج) بدھ 17 اکتوبر کو سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔