Live Updates

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں ٹی ایم اے ڈیرہ کی جانب سے پودے لگائے جارہے ہیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 12:53

گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں ٹی ایم اے ڈیرہ کی جانب سے پودے ..
ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) وزیر اعظم عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں ٹی ایم اے ڈیرہ کی جانب سے مہم جاری ہے ۔اس سلسلے میں دیگر مقامات کے ساتھ ساتھ شہر میں سرکلرروڈکی درمیا ن میں بھی پودے لگائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کے گرین اینڈ کلین پاکستان مہم کے سلسلے میں ٹی ایم اے عملہ کی جانب سے ان پودوں کی اہمیت اور آفادیت کو اجاگر کرنے کے لئے عوامی ،تجارتی ، سماجی اورمنتخب نمائندوں کو بھی اس مہم میں شریک کرکے ان کے ہاتھوں سے پودے لگائے جارہے ہیں ۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم کی جانب سے گرین اور کلین پاکستان مہم کا آغاز انتہائی خوش آئند ہے ۔لہذا اس میں ہرایک فروکو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور لوگ بڑھ چڑھ اس میں حصہ لیں تاکہ اس قومی مہم کو کامیاب بنایا جاسکے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :