راس الخیمہ:برساتی ریلا ڈرائیور کو کار سمیت بہا کر لے گیا

پولیس اہلکاروں کی جانب سے دو ڈرائیورز کو بچا لیا گیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 17 اکتوبر 2018 15:28

راس الخیمہ:برساتی ریلا ڈرائیور کو کار سمیت بہا کر لے گیا
راس الخیمہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اکتوبر2018ء) راس الخیمہ کے علاقے وادی قور میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں سیلابی ریلے میں ایک کار کے بہہ جانے سے اُس کے اندر موجود ڈرائیور بھی ڈُوب کر جاں بحق ہو گیا۔ وادی قور میں شدید بارش ہوئی تھی ، جس کے باعث وہاں پر بارش کے پانی نے سیلابی ریلے کی صورت اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کے ڈرائیور کو بچانے کی کوشش کی گئی تاہم کامیابی نہ ہو سکی۔

پولیس کے مطابق دو اور کار سوار بھی پانی کی تیز رو میں بہہ گئے تھے تاہم اُنہیں بروقت امدادی کارروائی کے بعد بچا لیا گیا، جبکہ تیسرا کار سوار ریلے میں بہہ گیا۔ جس کی لاش کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم ابھی تک پولیس اس میں کامیاب نہیں ہو سکی۔