تجارتی وفود کا تبادلہ باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے‘چوہدری عرفان یوسف
دورے کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھانا ہے جوفی الحال2.9بلین پاؤنڈ سے زائد ہے
بدھ 17 اکتوبر 2018 16:59
(جاری ہے)
اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر زاہد سعید نے کہاکہ دونوں ممالک کے تعلقات بہت اچھے ہیں اور کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرتے آرہے ہیں ۔
دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے اور قریب آنے کی ضرورت ہے اور تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔برطانیہ مانچسٹر میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے کہاکہ برطانیہ پاکستان کا غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔8فیصد براہ راست سرمایہ کاری برطانیہ سے پاکستان آتی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی ترقی اور اقتصادی تبدیلی چاہتے ہیں ۔ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو آپس میں بہتر تعلقات رکھنے چاہیں۔ پاکستانیوں کیلئے برطانیہ کے ساتھ تجارت کے وسیع مواقعے موجود ہیں اور ہم ہر ممکن سہولت دینے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔عرفان یوسف نے مزید کہاکہ دونوں ممالک کے تاجروں کو باہمی روابط بڑھانے چاہئیں۔ کاروبار کے لیے موزوں ماحول پیدا کرنے کے لیے دونوں ممالک کے نجی شعبہ کو فعال ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی وفود کا تبادلہ بھی باہمی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ دونو ں ممالک کو تجارت و سرمایہ کاری کے متعلق معلومات کا بروقت تبادلہ یقینی بنانا چاہیے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.