وطن عزیز کی ترقی ٹیکس کلچر کو فروغ دیے بنا ممکن نہیں‘حافظ ممتاز احمد
ہر ایک کو قانون کے مطابق اپنی قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے ٹیکس ادا کرنا ہوگا‘صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن
بدھ 17 اکتوبر 2018 20:24
(جاری ہے)
ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اکرم اشرف گوندل نے پنجاب میں ٹیکس ریونیو کی مجموعی صورت حال کے بارے وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنڑول پنجاب حافظ ممتاز احمد کو تفصیل سے بتایا۔
بعدازاں ڈائریکٹرز نے اپنی اپنی ریجن کے متعلق بریفنگ دی اور اپنے اہداف بتائے۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنڑول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کہا کہ اگر اب بھی ٹیکس دینے کی استعداد رکھنے والے افراد اور ادارے ملکی ترقی میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے تو معیشت کو تباہی سے بچانا مشکل سے مشکل تر ہوتا جائے گا اس صورت حال کو ختم ہونا چاہئے۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز ،ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنڑول پنجاب حافظ ممتاز احمد نے ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر ریجن اپنی اپنی کارکردگی کی رپورٹ ہفتہ وار دیں۔ ٹیکس وصولی میں کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کرپشن کرنے والوں کی محکمے میںکوئی جگہ نہیں ہے۔ E-Paymentکے نظام پر کام جاری ہے جس سے لوگ حکومت کو واجب الادا رقم آن لائن سسٹم کے تحت بآسانی ادا کر سکیں گے۔صوبائی وزیر حافظ ممتاز احمد نے ڈائریکٹرز کو ریکوری کے لیے 20 دن کا ٹائم دیا اور انھیں 20 دنوں میں اپنی اپنی رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔صوبائی وزیر نے غیر رجسٹرڈ اور ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کو ناکے لگا کرچیک کرنے اور بند کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کوچیک کرنے اور پکڑنے میں ضلعی و متعلقہ ٹریفک پولیس سے بھی تعاون لیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.