شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی کا نومبر میں سبکدوش ہونے کا اعلان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:00

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا نے کہا ہے کہ وہ نومبر 2018ء کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں میستورا نے کہا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناء پر شام میں اپنا مشن مزید جاری نہیں رکھ سکیں گے اور ائندہ ماہ ذمہ داری سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ انہوں نے مذیدکہا کہ وہ آئندہ ہفتے اسد حکومت کی دعوت پر دمشق جائیں گے تاکہ نئے دستور کی تدوین کے لیے کمیٹی کی تشکیل پر غورکیا جاسکے۔خیال رہے کہ دی میستورا چار سال اور چارماہ سے شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہیں۔

متعلقہ عنوان :