کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت

جمعرات 18 اکتوبر 2018 10:40

قصور۔18اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) کھجورکے باغبانوں کو کھجوروں کے گچھوں کو اوپرکے حصے پر وزن برابر رکھنے کیلئے ایک دوسرے سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کھجورکی فصل کو گرنے وٹوٹنے سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیراختیار کرنے کیلئے ضروری اقدامات وسفارشات سے استفادہ کرنے کیلئے بھی کہاگیاہے تاکہ کھجور کے باغبانوں کو اچھی پیداوار کے حصول میں کسی مشکل کا سامنانہ کرناپڑے۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران کھجورکے گچھوں کو ایک دوسرے سے الگ کردیناچاہئیے تاکہ اوپرکے حصے پر وزن برابر تقسیم ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ ہرگچھے کو شاخ کیساتھ اس طرح باندھ دیناچاہئیے کہ انہیں سہارا مل سکے اور وہ ٹو ٹنے یاگرنے سے محفوظ رہ سکیں۔