اپوزیشن لیڈر اکرم درانی وزیرخزانہ اورسیکرٹریزکی عدم حاضری پربرہم

اہم ترین اجلاس میں کسی محکمے کا سیکرٹری یا افسر موجود نہ ہونا افسوس کی بات ہے،اجلاس سے واک آئوٹ،سپیکرکی رولنگ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:36

اپوزیشن لیڈر اکرم درانی وزیرخزانہ اورسیکرٹریزکی عدم حاضری پربرہم
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں اپوزیشن لیڈراکرم خان درانی نے ایوان میں قائدایوان،وزیرخزانہ اور سیکرٹریزکی عدم موجودگی پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اہم ترین اجلاس میں کسی محکمے کے سیکرٹری یا افسرکا موجود نہ ہونا افسوس کی بات ہے،اسمبلی اجلاس جب شروع ہوا تو ایوان کے اندر قائدایوان اور وزیرخزانہ سمیت سیکرٹری صاحبان موجود نہیں تھے جس پر اپوزیشن لیڈراکرم درانی نے گلہ کیاکہ سپیکر صاحب جب تک آپ تمام لوگوں کو پورانہیں کرتے تب ہم ایوان مین نہیں آئیں گے، حکومتی اراکین کی غیر حاضری پر اپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٹ کیابعدازاں سپیکر مشتاق غنی نے رولنگ دی کہ اراکین اسمبلی اجلاس میں بروقت شرکت کو یقینی بنائیں، میں دس بجے ہی اسمبلی میں ہونگا تمام اراکین بھی وقت پر آئیںانہوں نے کہاکہ میں اپوزیشن لیڈر کی بات سے متفق ہوں تمام محکموں کے کم سے کم ایڈیشنل سیکریٹری کو موجود ہونا چاہیے اگر سرکاری افسران نہیں آئینگے تو کارروائی کرینگے، جو سیکرٹری کارروائی کے موقع پر موجود نہیں ان کی نشاندہی کی جائے وزیرخزانہ کے پہنچتے ہی اپوزیشن اراکین اسمبلی واپس آگئے۔

متعلقہ عنوان :