لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے،زرعی ماہرین

جمعرات 18 اکتوبر 2018 18:06

سلانوالی۔18 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ لوبیا میں لحمیاتی ما د ہ کافی مقدار میں پایاجا تا ہے، لوبیا کی کا شت متعدل گرم آب و ہو ا میں کامیاب رہتی ہے، پنجاب کے آبپاش علاقوں میں لوبیاکی نئی اقسام کو دوموسموںمیں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتا ہے، موسم بہار میں اس کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی کے آخرتک ہے جبکہ فرور ی میں کاشت شد ہ فصل مئی کے شروع میں اوردال کیلئے مئی کے آخر میں تیارہوجاتی ہے، لوبیا کی کاشت ہر طرح کی ز مین میں کی جاسکتی ہے لیکن ا چھی پیداوار کے حصول کیلئے زرخیز میرازمین جس میں پانی کے نکا س کا خاطرخوا ہ انتظا م ہو موزوں رہتی ہے، زمین کو مناسب وتر میں 2 سے 3مرتبہ ہل چلا کر ہموارکر لیں اورآبپاشی کر کے رائونی کرد یں، مناسب و تر میں کھا دڈال کردو با ر ہ ہل چلائیں اورسہاگہ دیدیں ،لوبیا کی موٹے بیج والی اقسام کا 14سے 15گرام بیج فی ایکڑ اورچھوٹے بیج والی اقسام کا 10سے 12کلوگرام فی ایکڑ استعمال کریں ،لوبیا کی فصل چا ر ے کیلئے بذ ریعہ ڈر ل کا شت کریں ،بیج کیلئے فصل کو ڈ ر ل کے ذ ریعے قطاروںمیں کا شت کریں اورقطاروں کا درمیانی فاصلہ ایک فٹ رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :