نمائش چورنگی پر ریلیز فیصل رضاعابدی موو منٹ کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،

ترجمان فیصل رضا عابدی کا جرم بے گناہ افراد کی حمایت میں گفتگوں کرنا اور شہداء کے خاندانوں کے انصاف کے لئے آواز بلند کرنا تھا ،نیئر رضا عابدی آج بعد نما ز جمعہ ملک بھر میں اور بیرون ملک میں احتجاج کیا جائیگا کل کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ،یعقوب شہباز

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:28

نمائش چورنگی پر ریلیز فیصل رضاعابدی موو منٹ کی جانب سے ہنگامی پریس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) نمائش چورنگی پر ریلیز فیصل رضاعابدی موو منٹ کی جانب سے ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا پریس کانفرنس سے فیصل رضا عابدی کے والدنیئر رضا عابدی اور دیگر رہنماوںجس میںصغیر عابد،محمدیعقوب شہباز،راشد رضوی ،اقبال حیدر عموں،سہیل رضا،رضی حیدر رضوی،ایڈوکیٹ شجاع عباس اور دیگر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا فیصل رضا عابدی کو حق گوئی کی پاداش میں اور انصاف فراہم کرنے والوں کی طرف سے کی جانیوالی کو تاہیوں پر توجہ دلانے پر جھوٹے الزامات میں گرفتار کرنا انتہائی غیر مناسب عمل ہے فیصل رضا عابدی کے حوالے سے دوہرا معیار انصاف قائم کیا گیافیصل رضا عابدی کا جرم بے گناہ افراد کی حمایت میں گفتگوں کرنا اور شہداء کے خاندانوں کے انصاف کے لئے آواز بلند کرنا تھاکتنے ہی بااثر سیاستدان ،مزہبی رہنماء انتہائی نامناسب انداز اور گالم گلوچ کے ساتھ اعلی عدلیہ کو للکارتے رہے ہیں اسمبلی فلور پر سابق وزیر اعظم ،سابق خادم اعلیٰ نے اعلی ترین عدلیہ کو نشانہ نہیں بنایا کیا لیکن فیصل رضا عابدی کو توہین عدالت میں سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے طلب اور باقی دوسروں کو نظر انداز کرنا دوہرے معیار کو ظاہر کرتا ہے ایک ہی طرح کے الزام میں 3مقد مات قائم کرتے ہوئے انتہائی نامناسب انداز میں ایک محب وطن کو گرفتار کرنا یہ ظاہر کرتا ہے فیصل رضا عابدی جیسا محب وطن جو دہشت گردی کے خلاف اور ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا فیصل رضا عابدی کا جرم بن گیا فیصل رضاعابدی پر توہین عدالت کا الزام لگا کر عدالت میں طلبی اور راتوں رات ایف آئی آر کاٹ کر ان کو گر فتار کر لینا جانبداری کی واضح مثال ہے فیصل رضا عابدی نے اپنے موقف کو ہمیشہ دلیل ،شواہد اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ میڈیاں اور عدالت میں پیش کیا ہے مگر ان کی آواز کو دبانے کے لئے محسوس یہ ہورہا ہے کہ عدالت خود ایک فریق بن گئی ہے آج ریلیز فیصل رضا عابدی مو و منٹ کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں کل بعد نما ز جمعہ ملک بھر میں اور بیرون ملک میں احتجاج کیا جائیگا کل کراچی میں مرکزی احتجاجی مظاہرہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر 1:30بجے دن منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف مکاتب فکر اور مزاہب کے رہنماء خطاب کریں گے اور آئندہ کے لائحہ کا اعلان کریں گے۔