ایف آئی اے کی کارروائیاں،انسانی سمگلنگ اور جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر تین ملزمان گرفتار

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:52

ایف آئی اے کی کارروائیاں،انسانی سمگلنگ اور جعلی ڈگریاں ثابت ہونے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) ایف آئی اے کی کارروائیاں،انسانی سمگلنگ اور جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی کا رہائیشی ندیم عباس بھاری رقم وصول کر کے شہریوں کو باہر ممالک کا جھانسہ دیتا تھا۔ملزم ندیم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کو مودمہ نمبر 108 میں مطلوب تھا۔ملزم نے شہریوں سے 58 لاکھ لے کر جرمی بھجوانے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم پیسے لے کر فرار ہو گیا تھا، مقدمہک رلیا گیا ہے ۔دریں اثناء ایف آئی اے کی ایک اور کارروائی میں انسانی سمگلنگ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم وقار احمد اٹک کا رہائیشی ہے، مقدمہ نمبر 104 میں 2013 سے اشتہاری تھا ۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیڈرل گورنمنٹ ایملائز ہاوسنگ فاونڈیشن بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس رضا کو جعلی ڈگریاں ثابت ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم عباس کیخلاف اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ درج تھا۔ڈوگر -10-18/--377

متعلقہ عنوان :