فیصل آباد، معاشرے میں بہتری اور شفافیت کیلئے ہمیںمیرٹ اور خود احتسابی کورواج دے کر بدعنوانی کے خاتمے کی راہ ہموار کرنا ہوگی، وائس چانسلر
جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے میں کرپشن کا آغازاسی دن ہوجاتا ہے جب ہم میرٹ سے ہٹ کر داخلہ کرتے ہیں ‘ انہیں ناجائز طریقے سے پاس کرنے کے ساتھ ساتھ اچھے گریڈ بھی دیتے ہیں اور ازاں بعد ان کیلئے میڈل اور بیرون ملک سکالرشپ پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیمی درسگاہ کا پروفیسراسی دن کرپشن کا آغاز کر دیتا ہے جب وہ اعلیٰ عہدے کیلئے اپنے پیشے کے تقدس کے خلاف سیاسی لوگوں کے ڈیروں کا طواف کرتا ہے اور وائس چانسلربننے کے بعد اُنہیں سیاسی آقائوں کی مرضی اور خواہش پر میرٹ پر سمجھوتہ روزانہ کا معمول بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اعلیٰ تعلیم کی دانش گاہ کے سربراہ کے طور پر ہمیں سیاسی لیڈرشپ کو یہ باور کروانا ہوگا کہ تعلیمی اداروں میں بہترگورننس کیلئے ہماری مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی انتظامیہ سے تعاون بھی کریں۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے کبھی میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لامحدود اختیارات اور طاقت کسی بھی ادارے کے سربراہ کو انسان نہیں رہنے دیتی لہٰذا ضرورت ہے کہ ایسے اختیارات کا استعمال انصاف کے ساتھ یقینی بنانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں روزانہ اپنی خود احتسابی کرنی چاہئے تاکہ اگر اس دن کسی سے کوئی زیادتی یا پیشہ وارانہ ذمہ داریوں میں کوتاہی ہوئی ہو تو اگلے ہی دن اس کا ازالہ کر لیا جائے۔ ڈائریکٹر قومی احتساب بیورومحمد حسنین شاہ نے بتایا کہ ان کا ادارہ اب تک 300ارب روپے قومی خزانے میں واپس جمع کروا چکا ہے اور ملزمان کو سزادلوانے میں کامیابی کا تناسب 76فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کے حوالے سے نیب میں جاری موجودہ کیسزکا آغاز سابق حکومت میں ہی ہوگیا تھا جس میںوقت گزرنے کے ساتھ نئے معاملات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین نیب کی ہدایت پر مختلف تعلیمی اداروں‘ کالجز اور جامعات میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کیلئے سیمینار منعقدکر رہے ہیںتاکہ نوجوانوں کو بدعنوانی سے پاک معاشرے کے قیام کا ہراول دستہ بنایا جائے۔مزید قومی خبریں
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
-
پا کستا ن کے تیسرے بڑے شہر فیصل آبا د میں ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.