سٹی پولیس نے چھاپہ کے دوران 10 کلوسے زائد چرس برآمد کر کے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) ہری پور کی سٹی پولیس نے چھاپہ کے دوران 10 کلوسے زائد چرس برآمد کر کے دو منشیات فروش گرفتار کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مانسہرہ محمد عامر خان نے پو لیس چوکی غازی کوٹ ٹائون شپ انچارج محمد اجمل اور دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ چھاپوں کے دوران منشیات فروش محمد اجمل اور محلہ نیلاں مانسہرہ کے منشیات فروش فاروق کو گرفتار کر کے 10 کلو گرام سے زائد چرس برآمد کی ہے، ملزمان کو (آج) عدالت میں جسمانی ریمانڈ کیلئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :