جمعیت علمائے اسلام کی رکن سازی مہم کے سلسلہ میں صوبائی ناظم انتخاب و معاون ناظم انتخاب کا ہری پور کا دورہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 13:50

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) جمعیت علمائے اسلام کی رکن سازی مہم کے سلسلہ میں صوبائی ناظم انتخاب و معاون ناظم انتخاب نے جمعہ کو ہری پور کا دورہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہری پور کے تمام ناظمین انتخاب (ضلعی، تحصیل اور یو سی) معاونین جمعیت کا پیغام لیکر قریہ قریہ پھیل جائیں، صرف علماء کی جماعت ہی صاف و شفاف تاریخ رکھتی ہے، جمعیت کے کسی رہنما پر آج تک کوئی کرپشن کا داغ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کی ملک بھر میں جاری رکن سازی مہم کے سلسلہ میں ضلعی جماعت کا ایک اہم اجلاس جامع مسجد یحییٰ ویلفیئر ہسپتال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے ناظم انتخاب مولانا راشد محمود اور معاون صوبائی ناظم انتخاب و سابق ایم پی اے مولانا امانت شاہ نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں امیر حافظ محمد ریحان، نائب امیر مولانا محمد یعقوب، سینئر رہنما مولانا مولانا عبدالعلیم، رہنما جمعیت و مسؤل وفاق المدارس مولانا قاضی فیوض الرحمان، جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالباسط شاہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا میر افضل، سینئر رہنما مولانا محمد تاج، امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا فدا محمد، تحصیل امیر مولانا محمد ایوب صدیقی، مولانا عبدالرشید، رکن صوبائی عمومی مولانا عبدالجلیل، ناظم انتخاب ضلع ہری پور مولانا قاضی عبدالباقی، معاون ناظمین مولانا رحمت الله درویش، سیف الله خان اور سیکرٹری اطلاعات و معاون ناظم شاہ فہد ہاشمی کے علاوہ ضلع بھر سے کثیر تعداد میں کارکنان جمیعت نے شرکت کی۔

صوبائی ناظم انتخاب مولانا راشد محمود نے جماعتی نظم، انتخابی نظم اور رکنیت سازی کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور کارکنان سے باہمی پیار اور محبت کے ساتھ نئے و پرانے ساتھیوں کی شفاف رکنیت سازی اور جمیعت کے پیغام کو عام کرنے کہ ہدایات بتائیں لہذا کارکنان لوگوں کے پاس جائیں اور انہیں بتائیں کہ ملک پاکستان میں واحد جمعیت ایک ایسی جماعت ہے کہ جس کے قائدین، عہدیداران، وزارت اعلیٰ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور مرکزی و صوبائی وزارتوں پر فائز رہے مگر ان پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام تک نہیں ہے اس لئے اگر عوام پاکستان کرپشن فری پاکستان چاہتے ہیں تو جمعیت کا قافلہ جوائن کریں، ہم نے ایم ایم اے کے دور میں سادگی کے کلچر کو حقیقی معنوں میں عام کیا، ہمارے کسی رکن صوبائی اسمبلی یا وزیر نے کوئی بیرونی دورہ سرکاری خرچ پر نہیں کیا اور نہ ہی ہم نے گورنمنٹ کے نمائندوں کے اجلاس مہنگے ہوٹلوں میں کئے بلکہ ہم نے ہمیشہ وزیراعلیٰ ہائوسز یا سرکاری دفاتر میں اجلاس کئے اور سادہ خاطر تواضع رکھی تاکہ خزانے پر بوجھ نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا ء نے بیمار ہونے کے باوجود سرکاری خزانہ سے علاج کے نام پر لوٹ مار نہیں کی اور اپنی جیب سے علاج کرائے، اسی طرح آج کے دور میں جمعیت کی اہمیت مزید بڑھ گئی اس لئے ان حالات میں اسلامیان پاکستان کو بتانے کی ضرورت ہے کہ احیاء اسلام اور نفاذ اسلام کیلئے شعائر اسلام و تحفظ ختم نبوت و مدارس دینیہ و مساجد کیلئے جمیعت علماء اسلام میں شامل ہونا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

اجلاس کے آخر میں جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ کے سوالات پر صوبائی ناظم انتخاب نے ہری پور میں شفاف رکن سازی اور بہترین جماعتی انتخابات کی یقینی دہانی کرائی اور ضلعی ناظم انتخاب مولانا عبدالباقی کو ہدایات کیں کہ دستور کے مطابق دو سال سے یا شاید عرصہ کے اراکین ہی مجلس عمومی کے اہل ہیں لہذا شفاف رکن سازی کے ساتھ ساتھ شفاف مجلس عمومی کو یقینی بنایا جائے۔ مولانا قاضی عبدالباقی نے اس امر کا اعادہ کیا کہ صوبائی قائدین کی ہدایات کے مطابق شفاف ترین رکن سازی و تنظیم سازی کی جائے گی۔ اجلاس کا اختتام امیر ضلع حافظ محمد ریحان کے کلمات صدارت اور مولانا محمد یعقوب کی دعا سے ہوا۔