سندھ پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر67ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 14:55

سندھ پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر67ملزمان ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2018ء) سندھ پولیس نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران سندھ بھر سے مجموعی طور پر67ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیوںپولیس مقابلوںسمیت علاقہ گشت ،پکٹنگ جیسے اقدامات کی بدولت سندھ پولیس نی60مفرور اور7 اشتہاریوں سمیت مجموعی طور پر67ملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔

ترجمانکے مطابقکراچی پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائیاںکر کی49مفرورسمیت60ملزمان کوگرفتا رکر لیا۔ترجمان کے مطابق حیدرآباد پولیس نے جرائم کیخلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکی10مفرور اور6اشتہاریوں سمیت16ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ادھرسکھر پولیس نے جرائم کے خلاف کی جانیوالی چھاپہ مار کاروائی کرکی1مفرور ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کیمطابق گرفتار ملزمان سے متعلقہ پولیس تفتیش کر رہی ہے اور انکے دیگر ساتھیوں اور گروہوں کیخلاف پولیس کی خصوصی ٹیمز کو ٹاسک دے دیا گیاہے۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پو لیس ر ینج/ڈسٹرکٹس/زونز کی سطح پر جرا ئم کیخلا ف پو لیس آپریشنز میں مزید تیزی لا ئی جائے اور مختلف نوعیت کی وارداتوںمیں ملوث گروہوں،ان کے کارندوں اور سرپرستوںکو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے تمام تر اقدامات کو غیرمعمو لی بنایا جائے ۔مز یدبراںانہوں نے کہاکہ کہ مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ناصرف یقینی بنایاجائے بلکہ ایسے ملزمان کے ناموں کا رجسٹرڈ نمبر4میں اندراج بھی لازمی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :