رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان

جمعہ 19 اکتوبر 2018 15:40

رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات کا مجموعی حجم 55 ارب ڈالر سے زائد رہا جو کہ رواں مالی سال کے دوران بڑھ کر 60 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملکی برآمدات سے 24 ارب 80 کروڑ ڈالر کی آمدن ہوئی تھی جو رواں مالی سال کے اختتام تک 30 ارب ڈالر سے بڑھنے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :