سپیکر نے ایوان میں موجود سیکرٹریزکی تفصیلات مانگ لیں

جمعہ 19 اکتوبر 2018 16:40

سپیکر نے ایوان میں موجود سیکرٹریزکی تفصیلات مانگ لیں
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے سپیکر مشتاق احمدغنی نے ایوان میں موجود سرکاری محکموں کے سیکرٹریز کی تفصیلات طلب کرلیں واضح رہے کہ جمعرات کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران سیکرٹریزکی عدم حاضری پر سپیکر نے رولنگ دی تھی کہ وہ اپنی حاضری یقینی بنائیں تاہم گزشتہ روز سیکرٹریزکی وہی کم تعدادموجود تھی جس پر سپیکر نے اسمبلی سٹاف سے سیکرٹریزکی حاضری کی تفصیلات اکٹھی کرکے فہرست مانگ لی۔

متعلقہ عنوان :