ایران پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی و معاشی تعلقات کا خواہاں ہے‘رضا ناظری
آئل، کیمیکل اور گیس سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی وسیع گنجائش ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے پاکستان دودھ کی پیداوار میں نمایاں مقام رکھتا ہے، ڈیری سیکٹر میں ایران کا تجربہ اور مہارت پاکستان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے‘ایرانی قونصل جنرل
جمعہ 19 اکتوبر 2018 17:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایرانی قونصلیٹ پاکستانی تاجروں سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران جلد ہی پنجاب میں ایرانی مصنوعات کی نمائش منعقد کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئل، کیمیکل اور گیس سمیت دیگر شعبوں میں دوطرفہ تعاون کی وسیع گنجائش ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان دودھ کی پیداوار میں نمایاں مقام رکھتا ہے، ڈیری سیکٹر میں ایران کا تجربہ اور مہارت پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکنگ چینل کے قیام کے لیے ایران اور سابق پاکستانی حکومت نے معاہدے پر دستخط کیے تھے، اس معاہدے کو فعال کرنے کے لیے موجودہ پاکستانی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا۔ لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر نے کہا کہ لاہور چیمبر اور ایرانی قونصلیٹ کے درمیان تعلقات کسی تعارف کے محتاج نہیں، ایرانی قونصلیٹ نے ایران اور پاکستان کے درمیان براہ راست پروازوں کے ذریعے کاروباری آسانیاں پیدا کی ہیں جبکہ لاہور چیمبر کے ممبران کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ویزے فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران بڑی مارکیٹوں کے حامل ہیں، ایک دوسرے سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہونگی۔ الماس حیدر نے ایرانی قونصل جنرل کو آگاہ کیا کہ فروری 2016ء میں وہ ایک وفد لیکر ایران گئے تھے جس کے بڑے اچھے نتائج برآمد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل کے قیام سے تجارت میں آسانی پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہ کہ دونوں ممالک کو آلات جراحی، ٹیکسٹائل، چاول، انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینل کے قیام کی ضرورت پر زور دیا۔مزید اہم خبریں
-
دہشتگرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشتگردی کی،دہشتگردوں سے کیسے بات کریں‘ مریم نواز شری
-
وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہی:مریم اورنگزیب
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ
-
پنجاب میں مہنگائی 36 فیصد سے کم ہوکر17 فیصد پر آ گئی: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف
-
نئے مالی سال میں دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرانے کا فیصلہ
-
نو مئی،پی ٹی آئی کا ملٹری کیمروں کی ویڈیوز برآمدگی کیلئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان
-
رفح پر اسرائیلی بمباری میں شدت کے بعد لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.