مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل حضرو کیلئے انیس خان صدر نامزد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ تحصیل حضرو کیلئے انیس خان کو تحصیل صدر نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے پاکستان مسلم لیگ (ن)لائرز فورم کے ضلعی صدر حاجی مبارس خان علیزئی نے کہا ہے کہ تحصیل صدر اسحاق خان کی مسلم لیگ (ن) اور یوتھ ونگ کیلئے نمایاں خدمات ہیں ان کی امریکہ روانگی کے باوجود ان کی ہمدردیاں یوتھ ونگ کے ساتھ رہیں گی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوںنے تحصیل صدر یوتھ ونگ اسحاق خان کے اعزاز میں ٹی پارٹی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی صدر یوتھ ونگ ڈاکٹر زعفران خان علیزئی ،وقار ڈار ،شوکت حیات ،عرفان احمد جنرل سیکرٹری ،نجم الثاقب قریشی ،شاہد خان ،بلال آرائیں ،ملک خاکسار ،بختیار خان اور دیگر پارٹی کارکن بھی موجود تھے۔