قرآن پاک ہاتھ سے لکھنے پربزرگ خاتون نسیم اختر کو اعلیٰ ترین اعزازسے نوازاجائے، ارشد جاوید گوڑواڑہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء)خان عبدالقیوم ویلفیئرسوسائٹی کے چیئرمین میاں ارشدجاویدگوڑواڑہ نے مطالبہ کیاہے کہ قرآن پاک ہاتھ سے لکھنے پربزرگ خاتون نسیم اختر کو اعلی ترین اعزازسے نوازاجائے۔

(جاری ہے)

گوڑواڑہ ہائوس میں منعقدہ اجلاس میں کوارڈی نیٹرانچارج سردار امجدعلی،ظفرعلی ظفری ،محمدعمرخان چمکنی ایڈووکیٹ،حبیب اللہ شہاب ایڈووکیٹ اوردیگرنے شرکت کی۔میاں ارشدجاوید گوڑواڑہ نے کہاکہ فیصل آباد کی بزرگ خاتون نسیم اخترنے قرآن پاک کو خوداپنے ہاتھ سے لکھ کرپاکستان کانام دنیابھرمیں فخرسے بلند کیاہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے انہوں نے صدرمملکت سے پرزورمطالبہ کیاکہ خاتون کو اعلی ترین اعزازسے نوازاجائے۔