شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر 23 اکتوبر کو مینٹل ہیلتھ آگاہی مہم کا انعقاد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر 23 اکتوبر کو ’’مینٹل ہیلتھ آگاہی مہم‘‘ کا انعقاد ہو گا۔ صدر شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کے مطابق عالمی سطح پر ڈپریشن کا مرض ایک خطر ناک صورت اختیار کرتا جا رہا ہے اور 2030ء تک یہ مرض دنیا کی سب بڑی بیماری بن کر ابھرے گا۔

پاکستان میں 40 فیصد سے زائد افراد ڈپریشن کا شکار ہیں جن میں 57 فیصد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک چوتھائی سے زائد مرد بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

15 سے 29 سال کے نواجون بھی نفسیاتی مسائل کے خطرات سے دوچار ہیں جو آگے جاکر خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ مذکورہ مہم کے دوران شعبہ نفسیات کے سال آخر کے طلبہ شعبہ نفسیات کے اساتذہ کی زیرنگرانی جامعہ کے 15 مختلف شعبہ جات کا دورہ کریں گے جہاں طلبہ واساتذہ کو دماغی صحت کے موضوع پر پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہی فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر فرح نے مزید کہا کہ شعبہ نفسیات میں ایک کونسلینگ سینٹر قائم ہے جس میں طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور نجی کلائنٹس کو پیشہ ورانہ کونسلینگ فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد جامعہ میں دماغی صحتیابی کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :