گوجرخان شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے گرین ٹیم کے نوجوان متحرک ، گوجرخان چوک کے مین گرین بیلٹ کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 21:20

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) گوجرخان شہر کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کیلئے گرین ٹیم کے نوجوان متحرک ہو چکے ہیں (آج ) ہفتہ کوچوک گوجرخان مین گرین بیلٹ کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا گرین ٹیم شہر کو خوبصورت بنانے کا عزم کئے ہوئے ہے یہ بات گرین ٹیم کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد سعد نے آج چوک گوجرخان میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ترتیب دیے گئے پروگرام کے حوالہ سے بتایا کہ شہر کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے گرین ٹیم نے پلان مرتب کر لیا ہے آج پہلے مرحلے میں چوک گوجرخان میں پودے اور سجاوٹی اشیاء لگا کر خوبصورت بنایا جائے گا اس طرح جی ٹی روڈ کے وسط میں پودے وغیرہ بھی لگائے جائیں گے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا

متعلقہ عنوان :