ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران 18دنوں میں 5،ارب 18کروڑ روپے مالیت کی 2932،ایکٹر سے زائد سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی

جمعہ 19 اکتوبر 2018 23:50

ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران 18دنوں میں 5،ارب 18کروڑ روپے مالیت ..
فیصل آباد۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر کی ہدایت پرضلع میں تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری مہم کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے 18دنوں میں 5،ارب 18کروڑ روپے مالیت کی 2932،ایکٹر 6کنال 4مرلہ سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرالی۔ڈپٹی کمشنر سیداحمد فواد کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی متعلقہ تحصیل میں آپریشن کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل سٹی میں 3،ارب 78کروڑ روپے کی 37،ایکٹر 11کنال 7مرلہ اراضی خالی کرائی گئی۔اسی طرح تحصیل صدر میں 45کروڑ روپے کی 107،ایکڑ اراضی،جڑانوالہ میں 42کروڑ روپے مالیت کی 2748ایکڑ،6کنال 7مرلہ اراضی،تحصیل چک جھمرہ میں 28کروڑ روپے کی 10،ایکڑ دو کنال اراضی،تاندلیانوالہ میں 3کروڑ روپے کی 8،ایکڑ ایک کنال 10مرلہ اراضی اور تحصیل سمندری میں 19کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کی 20،ایکڑ ایک کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تجاوزات اورقبضہ مافیا کیخلاف آپریشن تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا اوردوبارہ تجاوزات اورسرکاری اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیں

متعلقہ عنوان :