جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر عائد پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے مل جٴْل کر کام کرنے پراتفاق

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 11:30

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) جاپان، امریکا اور جنوبی کوریا کے وزرائے دفاع نے شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی پابندیوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے مل جٴْل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔جاپانی وزیرِدفاع تاکیشی اِیوایا، امریکی وزیرِ دفاع جیمس میٹس اور جنوبی کوریائی وزیرِ دفاع چون گیون دٴْو نے سنگاپور میں سہ فریقی مذاکرات کیے۔

(جاری ہے)

وہ ایشیا بحرالکاہل ممالک کے وزرائے دفاع کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے سنگاپور میں موجود ہیں۔ اِیوایا نے کہا کہ شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے تینوں ممالک کے دفاعی حکام کو سفارتی اداروں کی مدد کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے۔ میٹس نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کے مکمل اور مصدقہ خاتمے کے لیے کام کرے گا۔

متعلقہ عنوان :