دبئی جانیوالے مسافر کوسامان سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ کر دیا گیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:40

دبئی جانیوالے مسافر کوسامان سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر آف لوڈ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ لاہور سے دبئی جانے والے مسافر کوسامان سے پستول کی گولیاں برآمد ہونے پر سفر سے روک کر گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شیخوپورہ کا رہائشی محمد اعجاز نجی ائیر لائن کی پرواز 410سے دبئی جارہا تھا کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے دوران سکینگ سامان سے تیس بور پستول کی دو گولیاں برآمد ہونے پر گرفتار کر کے ائیر پورٹ پولیس چوکی کے حوالے کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ ائیر پورٹ نے مقدمہ درج کر کے حوالات منتقل کر دیا ہے۔