ایک اور آڈیو ٹیپ لیک ہونے والی ہے

معروف صحافی نے ملکی سیاست کے حوالے سے بڑی خبر دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:42

ایک اور آڈیو ٹیپ لیک ہونے والی ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار، 20 اکتوبر 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین نے کہا کہ پوری قوم کو ایک بریکنگ نیوز دے رہا ہوں کہ ملک قیوم ، جو لاہور ہائیکورٹ کے جج ہیں، ان کی اور شہباز شریف کی ، ان کی اور سیف الرحمان وغیرہ کی جو آڈیو ٹیپیں کچھ عرصہ قبل منظر عام پر آئی تھیں، اور جس کی بنیاد پر بڑے بڑے فیصلے ہوئے تھے اس سے بڑی سطح کی آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی ہے، چوہدری غلام حسین نے کہا کہ اسی لیول کے ملک میں جو بڑے بڑے فیصلے ہوئے ہیں اس سے متعلق ایک آڈیو ٹیپ کی مصدقہ اطلاع ہمیں موصول ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لیک ہوئی آڈیو ٹیپ کسی وقت بھی آن ائیر آ سکتی ہے پھر چاہے وہ ہم آن ائیر کریں یا پھر کوئی اور اپنے پروگرام میں آن ائیر کردے۔

(جاری ہے)

لیکن اس آڈیو ٹیپ سے ایک بھونچال آجائے گا۔ سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین کی اس خبر سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ ن اور شریف خاندان کے لیے مبینہ طور پر مزید مشکلات کھڑی ہونے کا امکان ہے ۔

اگر لیک ہونے والی آڈیو کال اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ اس میں حال ہی میں ہوئے بڑے بڑے فیصلوں کا تذکرہ کیا گیا تو عین ممکن ہے کہ اس آڈیو کال سے ملکی سیاست میں بھی ہلچل پیدا ہو جائے۔ ذرائع کے مطابق اس آڈیو ٹیپ میں موجود آوازوں یا اس میں ہونے والی بات سے متعلق تاحال کوئی حتمی بیان منظر عام پر نہیں آیا۔ ہو سکتا ہے کہ یہ آڈیو ٹیپ بھی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہی ہو۔ سینئیر صحافی چوہدری غلام حسین کے مطابق لیک ہونے والی یہ آڈیو ٹیپ ملک میں ہونے والے بڑے بڑے فیصلوں سے متعلق ہے۔ اسی لیے یہ نہایت اہمیت کی حامل ہے اور یہ ٹیپ کسی بھی وقت کہیں بھی آن ائیر ہو سکتی ہے۔