پیمرا نے سابق سینیٹرنہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ تقریر کا نوٹس لے لیا

متنازعہ تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز سے جواب طلب کر لیا

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:50

پیمرا نے سابق سینیٹرنہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ تقریر ..
اسلام آباد ۔20 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹرنہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف متنازعہ تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے متنازعہ تقریر نشر کرنے پر ٹی وی چینلز سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق پیمرا نے ٹی وی چینلز سے دریافت کیا ہے کہ نہال ہاشمی کی ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کیوں نشر کی گئی، چینلز بتائیں متنازعہ تقریر چلانے پر کیوں نہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ترجمان نے کہا کہ غیر تسلی بخش جواب پر ٹی وی چینلز کی نشریات معطل یا جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ نہال ہاشمی نے ریاستی اداروں کے خلاف ایک بار پھر ہرزی سرائی کی۔ متنازعہ بیان دینا نہال ہاشمی کی روایت بن چکی ہے۔