انجینئر عامر حسن وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن کا این بی ایف کا دورہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 16:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) انجینئر عامر حسن وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن نے گزشتہ روز نیشنل بُک فائونڈیشن ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔ اُن کی آمد پر ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے خیر مقدم کیا۔ ایم ڈی نے انھیں نیشنل بُک فائونڈیشن کے حوالے سے مختلف امور پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اُنھیںجناح سپر مارکیٹ اسلام آباد میں قائم کیے گئے ’’این بی ایف شہرِ کتاب‘‘ اور اس میں موجود ’’ریڈنگ روم‘‘ اور ’’کتاب کیفے‘‘، نصابی کتب کی اشاعتی منصوبہ بندی ، ریڈرز بک کلب اسکیم کی کارکردگی اور دیگر دفتری امور و معاملات کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

انجینئر عامر حسن کو مستقبل میںمختلف شہروں، یونیورسٹیوں اور ایئر پورٹس پر این بی ایف بک شاپس کھولنے پر بھی اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وفاقی سیکرٹری نے این بی ایف کی مرکزی بک شاپ کا دورہ بھی کیا۔ انھیں بتایا گیا کہ این بی ایف کی طرف سے ساڑھے چار سو سے زائد جنرل بُکس شائع ہو چکی ہیں اور نصابی و جنرل بکس کی ڈیمانڈ کافی بڑھ چُکی ہے۔وفاقی سیکرٹری انجینئر عامر حسن نے نیشنل بُک فائونڈیشن کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :