اداکار فیصل قریشی نے فلم بنانے کا اعلان کر دیا

یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستانی فلم انڈسٹری بہتری کے سفر پر گامزن، اداکار فیصل قریشی نے بھی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں ان کی فلم سوری کے پوسٹر اور کاسٹ کی تقریب رونمائی ہوئی۔

(جاری ہے)

فیصل قریشی نے بتایا کہ سوری کی کہانی ایک لو اسٹوری پر مبنی ہے ۔ یہ فلم 2019 میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکار محب مرزا، آمنہ شیخ اور سونیا حسین شامل ہیں۔ اداکارہ سونیا حسی نے بتایا کہ اس فلم میں انکا کردار کافی چیلنجنگ ہے۔ اس موقع پر فلم میں گلوکاری کرنے والے سنگر عباس علی خان نے میوزیکل پرفارمنس بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :