سردار عتیق احمد خان کو رابطہ عالم اسلامی کا ممبر نامزد کر دیاگیا

رابطہ عالم اسلامی ملت اسلامی کی ایک موثر اور جاندار تنظیم ہے‘سردار عتیق کا ممبر نامزد ہونا کشمیری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے‘رہنماء مسلم کانفرنس

اتوار 21 اکتوبر 2018 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا رابطہ عالم اسلامی کا ممبر نامزد ہونا پوری کشمیری قوم کیلئے باعث اعزاز ہے ۔ رابطہ عالم اسلامی ملت اسلامی کی ایک موثر اور جاندار تنظیم ہے ۔ سردار عتیق احمد خان اس تنظیم کے ممبر بنائے گئے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس مظفرآباد ڈویژن کے عہدیداروں اور سابق وزراء کرام پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ، دیوان علی خان چغتائی ، راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان ،مفتی منصور الرحمان ، خواجہ محمد شفیق ، انصر پیرزادہ ، اظہر گیلانی، چیئرمین سوشل میڈیا ونگ مسلم کانفرنس سمعیہ ساجد ، مسلم کانفرنس سٹی کے صدر شیخ مقصود ،یاسر نقوی ، بشارت مغل، مشتاق قریشی ، خواجہ نعمان عزیز ، تصور موسوی ، سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان ، کوثر پروین ایڈووکیٹ ، سلیم اعوان ، چوہدری کامران شریف ، ریاض پلہاجی، صائمہ طارق ایڈووکیٹ ،نسرین راجہ ،بشریٰ تبسم ایڈووکیٹ ، شاہدہ تبسم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کیلئے جاندار کردار ادا کیا ہے اب صدر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان اس تنظیم کا حصہ ہیں اور وہ تنظیم کے پلیٹ فارم سے ملت اسلامیہ کے اتحاد اور کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کے حصول میں اپنا بھرپور اور جاندار کردار ادا کریں گے ۔ سردار عتیق احمد خان کا شمار بہترین قائدین میں ہوتا ہے اور رب کریم نے انہیں قائدانہ کردار ادا کرنے کیلئے بے پناہ صلاحیتوں سے نواز رکھا ہے ۔

ہم سردار عتیق احمد خان کو رابطہ عالم اسلامی کا ممبر منتخب ہونے پردل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کا رابطہ عالم اسلامی کا تاحیات ممبر بننا نہ صرف آزاد کشمیر ، مقبوضہ کشمیر ، بلکہ پاکستان اور بیرون دنیا میں بسنے والے تارکین وطن کیلئے فخر کی بات ہے ۔صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کا آج مجاہد اول کے مشن کی تکمیل کیلئے جو جدوجہد کی یہ اسی کا ثمر ہے کہ جس سے ریاست جموں وکشمیر کے عوام کا سر فخر سے بلند کردیا ۔