پی کے71 پشاور: اے این پی کے امیدوار برتری حاصل

اے این پی کے صلاح الدین 5812 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 4685 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 21 اکتوبر 2018 18:11

پی کے71 پشاور: اے این پی کے امیدوار برتری حاصل
پشاور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 اکتوبر 2018ء) ضمنی انتخاب 2018ء میں انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، پی کے 71 پشاورسے انتخابی نتیجہ سامنے آگیا ہے۔ جس کے تحت اے این پی کے امیدوار ووٹوں کی برتری میں آگے ہں۔

(جاری ہے)

غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی کے 71 پشاورکے 86 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ اے این پی کے صلاح الدین 5812 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے ذوالفقار خان 4685 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔