اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے احکامات کے باوجود نوکوٹ شہر میں قبضہ مافیا سرگرم

ااسٹیشن روڈ زیرو پوائنٹ سڑ ک پر نئی دکانوں کی تعمیر کے دوران سیکڑوں اسکوائر فٹ سڑک پر قبضہ کا سلسلہ جاری ہے ضلعی و مقامی انتظامیہ خاموش

اتوار 21 اکتوبر 2018 20:00

نوکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل اور ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے احکامات کے باوجود نوکوٹ شہر میں قبضہ مافیا سرگرم۔

(جاری ہے)

ااسٹیشن روڈ زیرو پوائنٹ سڑ ک پر نئی دکانوں کی تعمیر کے دوران سیکڑوں اسکوائر فٹ سڑک پر قبضہ کا سلسلہ جاری ہے ضلعی و مقامی انتظامیہ خاموش تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری اراضی اور املاک پر ناجائز قبضوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قبضہ مافیا سرکاری زمینوں کو واگزار کروانے کے لئے آپریشن کا سلسلہ جاری ہیں اور اینٹی انکرومنٹ ٹربیونل میرپورخاص نے قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کے لئے ضلعی انتظامیہ کو واضح احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر میرپورخاص اور تعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھ اجلاسوں میں ضلع میرپورخاص کے شہر وں میرپورخاص میرواہ ڈگری ٹنڈوجان محمد جھڈواور نوکوٹ میں سرکاری املاک اور قیمتی زمینوں پر قبضے اور تجاوزات ختم کے لئے حکمت عملی بھی بنائی گئیں ہیں لیکن اس کے برعکس نوکوٹ شہر میں قبضہ مافیا آج بھی سرگرم دکھائی دے رہی ہے اور نوکوٹ کے اسٹیشن روڈ سے ڈھوروبازار زیروپوائنٹ ہائی وے کی سڑک پر مقامی افراد نے نئی دکانوں اور مکانات کی تعمیر میں سرکاری اراضی پر ناجائز تجاوزات کرکے دکانوں شٹر ز او رپختہ چبوتروں کے ذریعے سیکڑوں اسکوائر فٹ سرکاری زمینوں پر بڑی دیدہ دلیری سے قبضہ کیا جارہا ہے اور ضلعی و مقامی انتظامیہ نے اینٹی انکرومنٹ ٹربیونل میرپورخاص کے قبضہ مافیا کے خلاف سختی سے نمٹنے کے احکامات کے باوجود چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شاہی بازار میں نکاسی آب کے نئے تعمیر ہونے والے نالے کا رخ تبدیل کرکے ناجائز تجاوزات کو بچانے پر شہری کی شکایت پر اینٹی انکرومنٹ ٹربیونل میرپورخاص نے فوری نوٹس لیتے ہوئے 6نومبر کو ڈسٹرکٹ اٹارنی آفیسر اسسٹنٹ کمشنر جھڈو اور ٹاؤن آفیسر نوکوٹ کو ریکارڈ ز سمیت طلب کررکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :