پاکستان کا سعودی فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان نے سعودی عرب کے فرما نروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے درمیان رابطوں کا خیرمقدم کیا ہے جس میں دونوں رہنمائوں نے جمال خشوگی کے معاملہ کو مل کر حل کیلئے کام جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس مسئلہ کے حل کیلئے سعودی عرب اور ترکی کی جانب سے سے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اس معاملہ میں ملوث ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا اور اس کے حقائق عوام کے سامنے لانا اہم تھا۔