پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی برسی منائی گئی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:50

پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم خواجہ ناظم الدین کی برسی منائی ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان کے دوسرے گور نر جنرل و وزیر اعظم اور تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما خواجہ ناظم الدین کی 54ویں برسی پیر کو انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ ، نظریہ پاکستان فائونڈیشن سمیت مختلف سرکاری ، غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومتوں ، ڈویژنل و ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر خصوصی تقریبات ، کانفرنسز ، سیمینارز ، مذاکروں ، مباحثوں وغیرہ کا انعقاد کیا گیا جس سے مختلف سیاسی ، دینی ، مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے دانشوروں اور اہم رہنمائوں نے خطاب کیا۔

مذکورہ تقریبات میں خواجہ ناظم الدین کی قومی ، ملکی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر مختلف شہروں میں قرآن خوانی کی محافل بھی منعقد کی گئیں اور فاتحہ خوانی بھی کی گئی نیز وطن عزیز کے استحکام ، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، اسلام کی سر بلندی ، آئین کی بالا دستی ، غربت ، بیروز گاری ، بد امنی ، مہنگائی کے خاتمہ ، قومی فلاح ، عوامی خوشحالی، اخوت و یگانگت ، بین المذاہب ہم آہنگی، اتحاد بین المسلمین ، جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔