سکھر،ایم ایس نوشہروفیروز ڈاکٹر اقبال احمد انصاری کی ملازمین سے زیادتیاں ،پیرا میڈکل اسٹاف ودیلفیئر ایسوسی ایشن کی ہڑتال

سول اسپتال سکھر میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کر کے ایک گھنٹہ ٹوکن ہٹرتال اور مظاہرہ کیا گیا

پیر 22 اکتوبر 2018 22:42

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) آل سندھ پیپلز پیرا میڈکل اسٹاف ودیلفیئر ایسوسی ایشن سندھ کے زیر اہتمام ایم ایس نوشہروفیروز ڈاکٹر اقبال احمد انصاری کی ملازمین کیساتھ کی جانیوالی زیادتیوں کے خلاف سول اسپتال سکھر میں او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کر کے ایک گھنٹہ ٹوکن ہٹرتال اور مظاہرہ کیا گیا مظاہرے کی قیادت مرکزی نائب صدر نوید مصطفی قریشی،ضلعی رہنماؤں حاجی الطاف کھوسو،عنایت حسین جتوئی،محی الدین شیخ،امان اللہ جتوئی،غلام قادر،واحد بخش و دیگر کر رہے تھے اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ایم ایس سول اسپتال نوشہروفیروز ڈاکٹر اقبال احمد انصاری نے اسپتال کو اپنی اوطاق بنا رکھا ہے ملازمین کیساتھ ناروسلوک اختیار کرکے پیرا میڈیکل اسٹاف کو معطل اور ریلیف کرنا اس کا پسندیدہ مشغلہ بن گیا ہے کچھ دن قبل پیرا میڈیکل میل اسٹاف اربیلو کو بلاجواز دفتر میں بلا کر بد تمیزی کی اور پرائیوٹ گارڈز سے تشدد کرایا۔

(جاری ہے)

ہدایت اللہ نامی ملازم کو بھی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ریلیف کر کے کراچی رپورٹ کرنے کا کہا جو پیرا میڈیکل اسٹاف کیساتھ سراسر زیادتی ہے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ ایسے تمام دشمن عموامل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور بالا حکام سے ایم ایس سول اسپتال نوشہروفیروز ڈاکٹر اقبال انصاری کی زیادتیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پیرا میڈیکل اسٹاف کو انصاف و تحفظ فراہمی سمیت ملوث ایم ایس کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے معطلی کا پرزور مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو پورے سندھ میں احتجاج کا دائرہ بڑھا دیاجائیگا۔#

متعلقہ عنوان :