جاز 20ملین صارفین کے ساتھ ڈیٹا سروسز میں سر فہرست

پیر 22 اکتوبر 2018 22:45

جاز 20ملین صارفین کے ساتھ ڈیٹا سروسز میں سر فہرست
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) جاز نے 20 ملین براڈبینڈ صارفین کے ساتھ ٹیلی کام کی صنعت میں اہم سنگ میل عبور کر لیا۔اس کامیابی کے بعد جاز پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی 3G / 4G ڈیٹا سروسز فراہم کرنے والی نمبر 1کمپنی بن گئی ہے ۔جاز براڈبینڈ صارفین کی بڑھتی ہوئی تعداد ، ان کے برانڈ اور سروس پر اعتماد کے عزم کو فروغ دیتی ہے۔

جاز کے براڈبینڈ صارفین صرف انٹرنیٹ تک رسائی حاصل نہیں کررہے بلکہ وہ بڑے پیمانے پر جدت اور کاروباری ماحولیاتی نظام میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے ستمبر 2018 میں ٹیلی کام کے شعبہ میں بہتری کا اشارہ دیتے ہوئے جاز کو دیگر تمام موبائل آپریٹرز کے مقابلہ میں20,431,479موبائل براڈبینڈ کے صارفین کے ساتھ سر فہرست قرار دیا ، یہ جشن پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے ہے ۔

(جاری ہے)

جاز کے آخری 10 ملین 3G / 4G صارفین تک ترقی صرف گزشتہ چند ماہ میں واقع ہوئی ہے۔ جاز براڈبینڈ نیٹ ورک کی ترقی کی شرح کو دیکھتے ہوئے، تکنیکی ماہرین کو توقع ہے کہ جاز ملک کا پسندیدہ ڈیٹا نیٹ ورک ہوگا۔نیٹ ورک کی کامیابی اس کی کوالٹی اور رفتار سے ہے ، Ookla اسپیڈ ایوارڈ، معیار کے بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور ایک مضبوط تکنیکی بنیاد کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

اس شاندار موقع پر بات کرتے ہوئے ، سی ای او جاز عامر ابراہیم نے کہا کہ صارفین کا پیار ہماری بنیاد ہے ۔بہترین نیٹ ورک کو بہترین تکنیکی ماہرین، بہترین سافٹ ویئر اور بہترین ہارڈ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے اور ہم نے اس معیا ر پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا ۔ آج ہم اپنے 20.4 ملین صارفین کا ڈیٹا پیکج منتخب کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم مہارت اور بہترین کارکردگی کی تعریف پر یقین رکھتے ہیں ۔

جاز کے 56 ملین سے زائدموبائل صارفین ہیں۔یہ کسی بھی پاکستانی نیٹ ورک کے لئے سب سے بڑا موبائل سبسکرائب نمبر بیس ہے۔اس موقع پر جاز کے چیف کمرشل آفیسر ،عاصف عزیزنے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار، اعلی صلاحیت اور جاز جیسا سستا براڈبینڈ نیٹ ورک، ملک بھر میں صارفین کو نہ صرف بہتر ین خدمات پیش کرتا ہے بلکہ پاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت کی ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے۔جاز براڈبینڈ نیٹ ورک نے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں بھی صحت ، انشورنس اور زراعت کی اہم خدمات تک رسائی ممکن بنا رہا ہے ۔