ْکراچی،وزیر بلدیات و کچی آبادی سعیدغنی کا کے ڈی اے اور ایم ڈی کے دفاتر کا اچانک دورہ

تمام غیر حاضرملازمین کے ایک دن کی تنخواہ کاٹنے، شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات

پیر 22 اکتوبر 2018 23:09

ْکراچی،وزیر بلدیات و کچی آبادی سعیدغنی  کا کے ڈی اے اور ایم ڈی کے دفاتر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) وزیر بلدیات و کچی آبادی سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اب اداروں میں افسران اور ملازمین نے اپنا رویہ نہ بدلا اور اپنی ڈیوٹیوں پر بروقت حاضری کو یقینی نہ بنایا تو تنخوائیوں کی کٹوتی کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ محکمہ ذاتی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ ایم ڈی اے اور کے ڈی اے میں جو جو ملازمین پیر کی صبح 9.00 بجے تک آفس نہیں پہنچیں ہیں وہ اپنے آپ کو اس دن غیر حاضر تصور کریں اور ان کی تنخوائیں کاٹ دی جائیں گی۔

ڈی جی کے ڈی اے اور سیکرٹری کے ڈی اے دو روز کے اندر اندر گریڈ 17 سے 19 کے افسران کی مکمل فہرست سمیت وہ تمام رپورٹس پیش کریں، جس کی انہیں متعدد بار تنبہہ کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی صبح اچانک ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی ای) کے مرکزی دفتر اور بعد ازاں سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے مرکزی دفتر کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر کے فوکل پرسن رحمت اللہ شیخ، محمد خان ابڑو، میڈیا کنسلٹینٹ زبیر میمن اور دیگر بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر بلدیات ایم ڈی اے کے مرکزی دفتر پہنچیں تو وہ ملازمین اور افسران کی تعداد بہت کم تھی، جس پر انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس موقع پر افسران کے حوالے سے بازپرس کی اور حاضری رجسٹر پر جن جن ملازمین نے حاضری نہیں لگائی ان تمام کو غیر حاضر قرار دے کر ان کی ایک دن کی تنخواہ کاٹنے اور ان تمام کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کی ہدایات کی۔

اس موقع پر انہوں نے موجود افسران اور ملازمین پر واضح کیا کہ اب وہ اس طرح روزانہ کی بنیاد پر آکر حاضریاں چیک کرنے کی بجائے جس دن بھی آئے اور جو بھی تاخیر سے یا بغیر کسی عذر کے غیر حاضر ہوا اس کے خلاف محکمہ ذاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ بعد ازاں صوبائی وزیر کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر پہنچیں جہاں انہوں نے کے ڈی اے کے ٹریفک مینجمنٹ، لینڈ ڈپارٹمنٹ، ریکوری ڈپارٹمنٹ سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کیا۔

کے ڈی اے میں افسران اور ملازمین کی حاضری پر صوبائی وزیر نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سمیع صدیقی اور سیکرٹری کے ڈی اے سے بھی انہوں ملاقات کی اور ان سے افسران اور ملازمین کی حاضری سمیت دیگر پر بازپرس کی۔ انہوں نے سیکرٹری کے ڈی اے کو 17 سے 19 گریڈ کے تمام افسران اور ان ذمہ داریوں کی رپورٹ بھی طلب کی جو انہوں نے ان سے گذشتہ دورے کے موقع پر بھی طلب کی تھی۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے کو ہدایات کی کہ آئندہ 48 گھنٹے میں یہ رپورٹ انہیں فراہم کی جائے۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے اپنے دفتر میں مختلف علاقوں سے آنے والے خواتین اور مردوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنیں اور مختلف محکموں کے افسران کو مسائل کے فوری ازالے کے لئے ہدایات بھی دی۔ #

متعلقہ عنوان :