مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، فیصل کریم کنڈی

پیر 22 اکتوبر 2018 23:13

مادر جمہوریت نصرت بھٹو کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، فیصل کریم کنڈی
پشاور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) جمہوریت کی بقا کے لئے بدترین آمرانہ دور میں ندائے حق بلند کرنے والی مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی ذات ایک ہمہ جہت، بلند حوصلہ اور عزم و ہمت کی ایسی داستان ہے جس کو آنے والی نسلیں ہمیشہ یاد رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختون خواکے صوبائی سیکرٹری جنرل فیصل کریم کنڈی نے سابقہ خاتون اول و مادر جمہوریت محترمہ نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی و جمہوری تاریخ میں جمہوریت کی بقا اور اداروں کے استحکام کیلئے جتنی قربانیاں محترمہ نصرت بھٹو نے دیں شاید ہی کسی دوسرے سیاسی راہنما نے دی ہوں۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کہ محترمہ نصرت بھٹو عزم و ہمت کی وہ مثال تھیں جس نے جمہوریت کی بحالی کیلئے ہر دکھ درد بڑے حوصلے اور صبر کے ساتھ نہ صرف برداشت کیا بلکہ اپنی زندگی میں شوہر، دو جواں سال بیٹوں اور ایک جواں سال بیٹی کی لاشیں اٹھا کر اپنا پورا گھرانہ لٹا دیا، لیکن پھر بھی ان کے حوصلے اور استقامت میں کبھی کمی نہیں آئی۔