حکومت سندھ نے کمشنر کراچی صالح فاروقی کو عہدے سے ہٹا دیا ، سابق سیکریٹری صحت افتخار شالوانی کمشنر کراچی تعینات

پیر 22 اکتوبر 2018 23:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) حکومت سندھ نے کمشنر کراچی صالح فاروقی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اورسابق سیکریٹری صحت افتخار شالوانی کوکمشنرکراچی تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت سندھ کی طرف سے سندھ کی بیوروکریسی کمشنرکراچی کے علاوہ مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلوں کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے کمشنرکراچی کے عہدے پرتعینات صالح فاروقی کورپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سابق سیکریٹری ہیلتھ افتخار شالوانی کو کمشنر کراچی تعینات کیا گیا ہے علاوہ ازیں امداد علی شاھ کو سیکریٹری سائٹ ،اطہر حسین میرانی ایم ڈی سائیٹ،ارشاد علی سوڈھر کو ڈپٹی سیکریٹری محکمہ سرروسز جنرل و کوآرڈینشن، کرن شیخ کو ڈپٹی سیکریٹری سروسز،ڈاکٹر وسیم شمشاد کو ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز،محمد نواز شیخ کو سیکریٹری زکو وعشر،عمران عطا سومرو کو سیکریٹری ٹرانسپورٹ ،لبنی صلاح الدین اسپیشل سیکریٹری محکمہ جنگلات و جنگلی حیات،قمر رضا بلوچ کو ڈائریکٹر محکمہ خوراک تعینات، محمد بچل راہپوٹو کو رجسٹرار کو آپریٹو سوسائٹی ، سیکریٹری زکو و عشر ریاض سومرو کو سیکریٹری انسانی حقوق اورسید اعجاز علی علی شاھ کوڈپٹی کمشنر حیدرآباد ،ندیم الرحمان الرحمان میمن کو ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ،شہزاد فضل عباسی کو ڈپٹی کمشنر ملیر تعینات کیا گیا ہیڈپٹی کمشنرحیدرآباد اسلم سومرو اورایم ڈی سائیٹ خیر محمد کلوڑ کو عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔

متعلقہ عنوان :